
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے معروف اسکالر اور آل ا نڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالمؒ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر منظور عالمؒ نے اپنی حیاتِ مستعار کو علم، تحقیق اور ادارہ سازی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے اسلامی معاشیات کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز (IOS) کے بانی تھے، جس کے ذریعے انہوں نے فکری رہنمائی فراہم کی اور سیکڑوں معیاری تحقیقی کتب و مجلات شائع کیے۔ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد نوجوان قلم کاروں اور محققین کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ آل انڈیا ملی کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی ان کی سرگرمیاں قابل قدر ہیں۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے دلی تعزیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی علمی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور در گزر کر کے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز