پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد کو حکومت ہند نے ’چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کی میزبانی کے لیے کیا منتخب

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرنل طاہر نے کہا کہ دہلی میں قومی اہمیت کے کئی اہم اداروں کی موجودگی میں جامعہ ہمدرد کا انتخاب امتیازی اور فخر کا معاملہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کا منظر</p></div>

پریس کانفرنس کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد (ایک گورنمنٹ ایڈیڈ ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی)، وزارت داخلہ اور وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل کے اشتراک سے 17 سے 22 جنوری 2026 تک ’میرا بھارت/این ایس ایس چھٹا کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ منعقد کر رہا ہے۔ افتتاحی تقریب حکیم عبدالحمید آڈیٹوریم، جامعہ ہمدرد، نئی دہلیمیں 17 جنوری بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیر تعلیم آشیش سود اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور کرنل طاہر مصطفی، رجسٹرار، جامعہ ہمدرد گیسٹ آف آنر  ہوں گے۔  تقریب کی صدارت جامعہ ہمدرد کے عارضی وائس چانسلر  پروفیسر اصغر علی کریں گے۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد کو وزارت داخلہ اور وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل، حکومت ہند نے باوقار ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت – وطن کو جانو‘ چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام کی میزبانی کے لیے منتخب کیا ہے۔ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر نے اس تعلق سے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے تئیں حکومت ہند کا اعتماد ظاہر کرنے والا قدم ہے۔ یہ اس بات پر مہر بھی ہے کہ جامعہ ہمدرد نوجوانوں کی بیداری و بااختیار بنا کر قومی ترقی و قومی یکجہتی میں بامعنی کردار ادا کر رہا ہے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرنل طاہر نے کہا کہ دہلی میں قومی اہمیت کے کئی اہم اداروں بشمول دہلی یونیورسٹی، آئی آئی ٹی دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی وغیرہ کی موجودگی میں جامعہ ہمدرد کا انتخاب امتیازی اور فخر کا معاملہ ہے، جو ادارے کی مضبوط علمی ساکھ اور قومی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

جامعہ ہمدرد کے عارضی وائس چانسلر  پروفیسر اصغر علی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’ایک بھارت– شریشٹھ بھارت پروگرام‘ تنوع میں اتحاد کے جذبے کو ابھارتا ہے اور اس کا مقصد ملک کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم، جذباتی انضمام اور قائدانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ ہمدرد کو تعلیم، مکالمے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے وادی کشمیر کے نوجوان ذہنوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لیے ایک پل کے طور پر کام کرنے پر فخر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ہمدرد اس چھ روزہ پروگرام کی میزبانی کرے گا، جس میں کشمیر کے 6 اضلاع اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، پلوامہ اور سری نگر کے 18 سے 25 سال کی عمر کے 132 نوجوان شرکت کریں گے۔ شرکاء علمی معاملات، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں، قیادت کی ورک شاپس، کیرئیر کاؤنسلنگ سیشنز، ادارہ جاتی دوروں اور قومی ترقی کے اقدامات کی نمائش میں مشغول ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-08-30/hl9cqung/WhatsApp Image 2024-09-09 at 7.02.30 PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    بی جے پی حکومت نے ترقی کے نام پر درختوں کی کٹائی کر دہلی میں دَم گھونٹو آلودگی پھیلائی: دیویندر یادو