پریس ریلیز

حج 2023: دہلی میں 4110 درخواست گزاروں میں سے 2540 عازمین کا انتخاب، 51 خواتین کو بغیر محرم سفر حج کی اجازت

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی منتخب عازمین کے ضروری اور مطلوبہ دستاویزات کی وصولی اور تکمیل کے لئے کارروائی کا عمل تیز کرتے ہوئے عازمین حج سے مسلسل رابطہ میں رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

 

نئی دہلی: 2023 دہلی سے حج بیت اللہ 2023 کے لئے درخواست گزار 4110 عازمین حج میں سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے 2540 عازمین حج منتخب کیے گئے ہیں جن میں مرد عازمین کی تعداد 1330 جبکہ خواتین عازمین کی تعداد 1210 ہے۔ منتخب ہونے والے ان خوش نصیب افراد میں 51 بغیر محرم خواتین اور 210 ستر سال اور اس سے زائد عمر کے عازمین مع ایک ساتھی کے شامل ہیں۔ جبکہ 1570 درخواست گزار ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبران حج کمیٹی جناب گوتم گمبھیر (ایم پی)، نازیہ دانش (کونسلر) اور محمد سعد نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قرعہ میں منتخب ہونے والے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق منتخب عازمین کی فہرست دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں چسپاں کر دی گئی ہے اور انہیں ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی منتخب عازمین کے ضروری اور مطلوبہ دستاویزات کی وصولی اور تکمیل کے لئے کارروائی کا عمل تیز کرتے ہوئے عازمین حج سے مسلسل رابطہ میں رہے گی اور ان کی رہنمائی اور معلومات کی فراہی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ ماہ رمضان المبارک کے فوراً بعد عازمین کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور اس کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے مختلف علاقوں میں اپنے ماہرین اور تجربہ کار تربیت دہندگان کے ذریعہ کئی مرحلے میں عازمین کی تربیت کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ واضح ہوکہ محکمہ اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری حج کلینڈر کے مطابق اس سال حج بیت اللہ کے لئے حج فلائٹس کا سلسلہ 21مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے منتخب عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ پیشگی رقم Rs.81,800/- بینک میں جمع کرانے کے بعد اس کی رسید، اصل پاسپورٹ، سفید بیگ گراونڈ والی ایک فوٹو اور میڈیکل سرٹیفکٹ اور دیگر کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 07-04-2023 تک جمع کرا دیں۔ یاد رہے کہ اس بار میڈیکل سرٹیفکٹ وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے پروفارما پر ہی لیا جائے گا، جوکہ صرف سرکاری ڈاکٹر (الوپیتھک) سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔ مذکورہ میڈیکل سرٹیفکٹ کا پروفارما حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ:https://hajcommittee.gov.in سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے یا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined