پریس ریلیز

دہلی: جعفر آباد واقع ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول میں جشنِ یوم آزادی کا انعقاد

قومی ترانے کے بعد مہمانان کے استقبال کا سلسلہ شروع ہوا، مگر اس سلسلے کو بارش نے تھوڑی دیر کے لیے مجروح کر دیا۔ کچھ دیر بعد پروگرام کا سلسلہ پھر سے جاری ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>جشنِ یوم آزادی کا منظر</p></div>

جشنِ یوم آزادی کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفر آباد میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں 79ویں جشنِ یومِ آزادی کا آج (14 اگست 2025) انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مہمانِ خصوصی چودھری محمد زبیر  (ایم ایل اے، سیلم پور) نے اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائی کر کے کیا۔ اس موقع پر اسکول کے مینیجر زین العابدین، سابق پرنسپل ڈاکر محمد معروف خان، ایوارڈ یافتہ سابق استاد محمد معین، روشن ویلفیر سوسا ئٹی کے سکریٹری سابق انسپکٹر خورشید احمد اور سب انسپکٹر محمد سلیم کے علاوہ منتظمہ کمیٹی کے دیگر اراکین و ممبران اور علاقے کی سرکردہ شخصیا ت موجود تھیں۔

Published: undefined

قومی ترانے کے بعد مہمانان کے استقبال کا سلسلہ شروع ہوا، مگر اس سلسلے کو بارش نے تھوڑی دیر کے لیے مجروح کر دیا۔ کچھ دیر بعد پروگرام کا سلسلہ پھر سے جاری ہوا۔ پی جی ٹی کامرس محمد شاہد نے ترنم کے ساتھ ایک حمد پیش کی۔ اس کے بعد طلبا نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے اور یہ سلسلہ 2 گھنٹوں تک جار ی رہا۔ مہمان خصوصی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میں اسی اسکول کا طالب علم رہا ہوں، اور آج تک ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کا وہی وقار برقرار ہے جو پہلے تھا، بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ جمہوریت پر تب ہی چلنا آسان ہو سکتا ہے جب تعلیم کو حاصل کیا جائے۔ تعلیم ہمیں جمہوری بناتی ہے اور جمہوریت سکھاتی ہے۔

Published: undefined

سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے تمام طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جو جذبہ بچو ں نے یہاں ظاہر کیا ہے وہ ہر ایک بچے میں موجود ہے، لیکن شرمندگی یا احساس کمتری کی وجہ سے بچے آگے نہیں آ پاتے۔ اس لیے اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام طلبا کے حوصلے اور جذبے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ نہ صرف اسکول بلکہ مستقبل میں دوسرے مقامات پر بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا بے خوف مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے بھی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ ہتھیار ہے جس سے دنیا کی ہر جنگ لڑی جا سکتی ہے اور ہر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

آخر میں اسکول کے پرنسپل ریاض الحسن خان نے شکریہ کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترّم خاں یعنی تُرّے باز خاں کی بہادری اور حب الوطنی کے جذبے کی مختصر کہانی اور مثال پیش کی۔ پروگرام کا انتظام و انصرام وائس پرنسپل محمد فہیم کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ نظامت کے فرائض افسانہ محبوب اور محمد ناصر نے انجام دیے۔ اس دوران اسکول کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔ طلبا کو لڈّو کی تقسیم پر الوداع کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined