پریس ریلیز

مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا محمود اسعد مدنی نے حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ سے اپنے اصلاحی اور دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ذاتی خسارہ اور سخت صدمہ ہوا ہے۔

مولانا محمود اسعد مدنی، تصویر آئی اے این ایس
مولانا محمود اسعد مدنی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے نامور اسلامی اسکالر، سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا مدنی نے کہا کہ پیر صاحب کا شمار عصرِ حاضر کی ان قابل قدر روحانی و اصلاحی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور اتباعِ سنت کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کیا۔ ان کی وفات سے عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر ایک مخلص داعی، صاحبِ نسبت صوفی بزرگ اور بے لوث مربی سے محروم ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے کہا کہ حضرتؒ کی یہ امتیازی خصوصیت تھی کہ انہوں نے تصوف کو عملی زندگی، معاشرت اور خاندانی نظام سے جوڑ کر پیش کیا اور جدید تعلیم یافتہ طبقے کو بھی دین و شریعت کے قریب لانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی تصانیف و اصلاحی بیانات ان کی دینی بصیرت اور فکری وسعت کا روشن ثبوت ہیں۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے حضرتؒ سے اپنے اصلاحی اور دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ذاتی خسارہ اور سخت صدمہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضرت ممدوح کی تمام دینی و روحانی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’وی بی-جی رام جی‘ کے نام سے جانا جائے گا منریگا! اب مزدوری کا کچھ حصہ ریاستوں کو بھی کرنا ہوگا ادا، دونوں میں ہیں 5 بڑے فرق