پریس ریلیز

’کمپیوٹنگ سمر کیمپ‘ اختتام پذیر، بچوں کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم

سمر کیمپ کے روح رواں اور کوڈ انٹائسر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرام لکھنا ایک ایسی ذہنی ریاضت ہے جس میں کسی مسئلہ کا حل نکالنا، اس حل تک پہنچنے کے مراحل تلاش کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز لال کنواں میں منعقد کمپیوٹنگ سمر کیمپ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ کے ساتھ سمر کیمپ میں شریک بچے

پرانی دہلی میں بچوں کو موبائل اور کمپیوٹر جیسے آلات کے سنجیدہ استعمال کی طرف راغب کرنے اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے کی غرض سے منعقد ہونے والے ’کمپیوٹنگ سمر کیمپ‘ کا اختتام سرٹیفکیٹ کی تقسیم پر ہو ا۔یہ کیمپ کوڈ اینٹائسر اور فاطمہ اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد ہواجس میں بچوں کو کمپیوٹر پروگرام لکھنے ویب پیج بنانے اور سوفٹ وئر بنانے کے فن سے واقف کرایا گیا۔ کوڈ انٹائسرایک ادارہ ہے جو اسکولی سطح پربچوں کو کمپیوٹنگ سکھانے کو فرغ دیتا ہے اور اپنے مراکز میں یہ سہولت فراہم کئے ہوئے ہے۔ کوڈ انٹائسر کے ڈائر کٹر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرام لکھنا ایک ایسی ذہنی ریا ضت ہے جس میں کسی مسئلہ کا حل نکالنا اس حل تک پہنچنے کے مراحل کھوجنا ، منصوبہ بندی کرنا پھر اسے حسابیاتی (کمپیوٹر کی ) زبان میں لکھنا شامل ہیں۔ یہ تمام صلاحیتیں بچے کے ذہن کو تحریک دیتی ہیں اور اسکول کے ہر مضمون کے لئے تیار کرتی ہیں خصوصاً Maths اچھی بنیاد بناتی ہیں۔ اس کیمپ کے انتظامی سہولیات فاطمہ اکیڈمی نے مہیا کرائی تھیں۔جس میں اعجاز نور صاحب محمد جاوید صاحب اور راشد صاحب نے اہم رول ادا کیا۔

Published: undefined

اس اختتامی جلسہ میں امریکہ سے آئے ہوئے سائنس داں ڈاکٹر محمد توصیف نے سامعین کے سامنے سائنسی ملازمتوں میں خصوصاً اور عام زندگی میں عموماً کمپیوٹنگ کی ضرورت کو واضح کیا۔وہیں ہندوستان ٹائمس کے معاون مدیر جناب دانش رضا نے صحافت کے شعبہ میں کمپیوٹنگ جاننے والے افراد کے کام کو دکھا کر لوگوں کو اس فن کے حصول کی طرف راغب کیا۔جلسہ میں کوڈ انٹائسر کے تکنیکی افسر محمد مکرم نے کیمپ سے مستفیذ بچوں کے فنی ارتقا پر روشنی ڈالی۔کوڈانٹائسر کے صلاح کار جناب ثاقب مرزا نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی۔

اس موقع پر پرانی دہلی کی کئی معزز شخصیات موجود تھیں جن میں دہلی ایجو کیشن سوسائٹی سے جناب خلیل صاحب، دہلی یوتھ ویلفئر ایسوسی ایشن کے محمد نعیم، محمد تقی، ابو سفیان ، دہلی کے مشہور غزل سرا شکیل احمد صاحب اور اینجل پبلک اسکول کے پرنسپل راشد صدیقی اہم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined