پریس ریلیز

جب تک ہندوستان ہے، علماء کی قربانیوں کی یاد زندہ رہے گی: مولانا محمود اسعد مدنی

انڈمان میں عظیم مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے مزار پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

<div class="paragraphs"><p>حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے مزار پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی حاضری</p></div>

حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے مزار پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی حاضری

 

تصویر: پریس ریلیز

پورٹ بلیئر/انڈمان و نکوبار: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کے ہمراہ جمعیۃ علماء ہند کے صوبائی صدور اور نظمائے اعلیٰ کے ایک وفد نے آج عظیم مجاہد آزادی، جلیل القدر عالم، امام منطق و فلسفہ حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی بے مثال علمی، دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کا آٹھواں مرکزی مشاورہ انڈمان و نکوبار میں جاری ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر نماز عصر کے بعد حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے مزار پر حاضری دی۔

Published: undefined

حضرت علامہ فضلِ حق خیرآبادیؒ 1857 کی جنگِ آزادی کے ان عظیم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انگریز استعمار کے خلاف فتویٰٔ جہاد جاری کیا اور قوم کو آزادیِ وطن کے لیے آمادہ کیا۔ اسی جرأت مندانہ اقدام کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا، ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا ہوا اور سخت ترین سزا سنائی گئی۔ تاریخی روایات کے مطابق انہیں سزائے موت اور پھانسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا محمد سلمان بجنوری، صدر مجلسِ قائمہ مولانا رحمت اللہ میر، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا نیاز فاروقی اور دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس تاریخی موقع پر صدر جمعیۃ علماء ہند کو ’باغی ہندوستان‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی پیش کی گئی۔

Published: undefined

مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ صرف ایک مجاہد آزادی ہی نہیں، بلکہ اپنے عہد کے ممتاز عالم، فلسفی اور علمی دنیا کے روشن ستارے تھے۔ ملک کی آزادی کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ جب تک ہندوستان قائم ہے، اس عظیم مجاہد آزادی اور علماء کی قربانیوں کی یاد زندہ رہے گی۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ انڈمان میں حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کو جو مقام اور قومی سطح پر جو اعتراف ملنا چاہیے تھا، وہ اب تک پوری طرح نہیں مل سکا، اور اس جانب سنجیدگی سے توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

آخر میں جمعیۃ علماء ہند کے تمام ذمہ داران نے حضرت علامہ فضل حق خیر آبادیؒ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ان کی علمی، دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں خصوصی دعا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined