فوٹو اسٹوریج

اتر پردیش: امن اور بھائی چارے کا پیغام دے گیا عیدالاضحیٰ... تصویری جھلکیاں

یو پی میں عیدالاضحیٰ کا تہوار انتہائی خوشگوار ماحول میں منایا گیا اور نماز کے وقت سیکورٹی کے خاص انتظامات ہر جگہ دیکھنے کو ملے۔ مظفر نگر کی عید گاہ میں کچھ لوگ تو ترنگا جھنڈا لے کر نماز پڑھنے پہنچے۔

تصویر آس محمد
تصویر آس محمد 

اس مرتبہ عیدالاضحیٰ کے تہوار کو لے کر لوگوں میں کئی طرح کے اندیشے تھے، لیکن اتر پردیش میں یہ تہوار انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا اور ہر جگہ امن و بھائی چارے کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ تمام عیدگاہوں سے اماموں نے ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا مانگی۔ کئی مقامات پر اس بار مسلمانوں سے حالات کو سمجھنے اور تعلیمی بیداری کے لیے کہا گیا۔ اس بار نماز کے بعد دعاوں میں کشمیری عوام کے تعلق سے بھی دعائیں کی گئیں اور وہاں پیدا ماحول میں کشیدگی کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں ہوئیں۔ اس بار مظفر نگر کی عیدگاہ میں کچھ مسلمان ملک کا ترنگا پرچم لے کر نماز ادا کرنے پہنچے تھے۔

Published: undefined

تصویر آس محمد
تصویر آس محمد
تصویر آس محمد
تصویر آس محمد
تصویر آس محمد
تصویر آس محمد
تصویر آس محمد

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined