
نئی دہلی: کانگریس کی 'بھارت جوڑا یاترا' جاری ہے۔ ہریانہ میں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد پد یاترا ہفتہ کی صبح دہلی میں داخل ہوئی۔ اس دوران یاترا میں ہزاروں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس پد یاترا میں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔
دریں اثنا، راہل گاندھی کی سونیا گاندھی سے ملاقات ہوئی۔ ملک کو جوڑنے نکلے بیٹے راہل گاندھی نے جب اپنی والدہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی تو یہ لمحہ خاص بن گیا۔ والدہ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے راہل کو گلے لگایا اور بہت پیار کیا۔ سونیا گاندھی کی اپنے بیٹے کے ساتھ جذباتی لمحات کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔
یہ دوسری بار ہے کہ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ستمبر میں کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس پد یاترا میں شرکت کی۔ اس سے قبل وہ اکتوبر میں کرناٹک میں 'بھارت جوڑو یاترا' میں شرکت کر چکی تھیں اور اس وقت بھی ماں بیٹے کی شاندار تصویر منظر عام پر آئی تھی۔ اس وقت راہل گاندھی اپنی والدہ کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آئے تو کبھی والدہ کے جوتوں کے فیتے باندھتے ہوئے نظر آئے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔