پاکستان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ اسعد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی وارنٹ جاری

عمران خان کے خلاف یہ گرفتاری وارنٹ ایک معاملے کی خلاف ورزی میں جاری ہوا ہے، معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے نثار درانی کی قیادت میں چار رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک بار پھر بری خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اسعد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ یہ وارنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن کی چار رکنی بنچ نے جاری کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے خلاف یہ گرفتاری وارنٹ خلاف ورزی کے ایک معاملہ میں جاری ہوا ہے، معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے نثار درانی کی قیادت میں چار رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ اب اس معاملے کی سماعت آئندہ 17 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ دراصل الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال پی ٹی آئی کے سرکردہ لیڈران کو ہتک عزتی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے بڑے لیڈران نے انتخابی کمیشن اور چیئرمین کے بارے میں اپنی ریلیوں و میڈیا میں بے حد قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ پی ٹی آئی لیڈران نے کمیشن میں اس کیس میں چھوٹ دینے کی گزارش کی تھی لیکن کمیشن نے ان کی اپیل خارج کر دی۔ کمیشن نے سبھی لیڈروں کو 17 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل کمیشن نے 3 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published: undefined

اس درمیان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی لیڈر فواد چودھری نے ہائی کورٹ جانے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’ہم فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے اور کمیشن کے خلاف ہتک عزتی کا کیس درج کروائیں گے۔ گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اس کیس پر سماعت 17 جنوری کو ہونی تھی لیکن فیصلہ آج ہی آ گیا، جو اصولوں کے خلاف ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined