پاکستان

’پاکستان دنیا کے سب سے خطرناک ممالک میں سے ایک‘، امریکی صدر جو بائڈن نے آخر کیوں دیا یہ بیان؟

امریکی صدر بائڈن نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے خطرناک ممالک میں سے ایک ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو نیوکلیائی اسلحہ سے لیس ہے اور ساتھ ہی غیر مستحکم بھی۔

امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس 

امریکی صدر جو بائڈن نے پاکستان کے تعلق سے ایک ایسا بیان دیا ہے جو پاکستان کے لیے فکر انگیز ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے شاید دنیا کے سب سے خطرناک ممالک میں سے پاکستان ایک ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جس کے پاس نیوکلیائی اسلحہ ہے، اور ساتھ ہی یہ ملک غیر مستحکم بھی ہے۔‘‘ بائڈن نے یہ بیان ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کی استقبالیہ تقریب میں دیا۔

Published: undefined

امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ ’دی ڈان‘ کے مطابق پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر نے بائڈن کے مذکورہ بیان پر اپنی بات دنیا کے سامنے رکھی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’بائڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔ بین الاقوامی ایجنسیوں نے کئی بار پاکستان کے انسداد نیوکلیائی اسلحہ پر مہر ثبت کی ہے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، ’دی ڈان‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائڈن کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ممالک اپنے ’گٹھ بندھنوں‘ پر از سر نو غور کر رہے ہیں اور اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined