پاکستان

پاکستان میں دو ٹرینوں کی ٹکر، 30 سے زیادہ لوگوں کے مرنے کی خبر

پاکستان میں ایک بڑے ریل حادثہ کی خبر ہے جس میں 30 سے زیادہ لوگوں کے جاں بحق ہو نے کی خبر ہے اور ایک بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاع ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پڑوسی ملک پاکستان میں ایک بڑا ریل حادثہ ہوا ہے۔ پاکستان کےعلاقہ گھوٹکی میں ریتی اور ڈہارکی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس ٹرینوں میں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں آخری اطلاعات ملنے تک 30 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق سرسید ایکسپریس لاہور جاری تھی اور ملت ایکسپریس سرگودھا سے کراچی جا رہی تھی کہ دونوں کے درمیان تصادم ہوگیا، راحت کے کاموں کے لئے بھاری مشینری اور کٹر کی ضرورت ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس روٹ پرتمام ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں۔ پولیس اور راحت کے کام کرنے والے افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج بھی پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں لے جایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ڈان خبر کے مطابق، حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے اور بوگیوں کے اچانک پٹری سے اتر جانے سے افراتفری پھیل گئی جس کے بعد مسافروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں ایدھی ایمبولنسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Published: undefined

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر ریل اعظم سواتی نے کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اگر حادثے میں ریلوے ملازمین کی غلطی ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined