پاکستان

پاکستان: افغان مہاجرین کو مزید تین ماہ کی مہلت

پاکستانی حکومت نے ملک میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کی حتمی تاریخ میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں۔

افغان مہاجرین کو مزید تین ماہ کی مہلت مل گئی
افغان مہاجرین کو مزید تین ماہ کی مہلت مل گئی 

پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے ہفتہ 30 جون کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ’’وفاقی کابینہ نے ملک میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن میں تین ماہ کی عبوری توسیع کر دی ہے۔‘‘

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید غور وخوض اور فیصلے کے لیے یہ معاملہ اب 25 جولائی کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے بعد بننے والی آئندہ حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔

قبل ازیں مارچ میں افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت میں تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ یہ وقت ہفتے کی نصف شب کو ختم ہو رہا تھا۔

Published: undefined

افغان مہاجرین غیر یقینی صورتحال سے دو چار

Published: undefined

پاکستانی حکومت نے رواں برس کے آغاز میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام افغان مہاجرین کو اب واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ابتداء میں جنوری کے آخر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی تاہم بعد میں اس میں دو ماہ کا اضافہ کرتے ہوئے اسے مارچ کے آخر تک بڑھا دیا گیا تھا۔ ان اقدامات کے باعث پاکستان میں موجود افغان مہاجرین مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

Published: undefined

افغان حکام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین UNHCR کی طرف سے قبل ازیں پاکستانی حکومت کی طرف سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے اس فیصلے کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

یو این ایچ سی آر اس وقت رضاکارانہ طور پر 14 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ان میں سے اکثریت ان مہاجرین کی ہے جو 1979 میں سابقہ سوویت یونین کی طرف سے افغانستان میں چڑھائی کے بعد سے پاکستان میں موجود ہیں۔

ان کے علاوہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو حتمی تاریخ گزرنے کے بعد زبردستی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان ماضی میں کئی مرتبہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے اعلانات کر چکا ہے مگر ان پر عملدرآمد نہ ہو سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ