پاکستان

پاکستان میں اہم دہشت گرد کمانڈر سمیت 13 افراد گرفتار

پاکستانی محکمہ سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتار ہونے والوں میں ممنوعی اسلامک اسٹیٹ گروپ کے تین ہائی پروفائل دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت 13 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں ممنوعی اسلامک اسٹیٹ گروپ کے تین ہائی پروفائل دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئیں۔

Published: undefined

محکمہ نے کہا کہ دہشت گرد صوبے میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے صوبے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

Published: undefined

سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "سی ٹی ڈی ایک محفوظ پنجاب کے مقصد کے لیے کام کر رہی ہے اور افسران دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

Published: undefined

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دیسی ساختہ بم، ڈیٹونیٹرز اور دھماکہ خیز مواد سمیت اسلحہ کا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ معاملے درج کر لیے ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined