ٹرمپ نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی، بولے’ شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے‘

منگل کی شام دیر گئے امریکی صدر نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کی شام دیر گئے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ اس دوران امریکی صدر نے وزیر اعظم مودی کو ان کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی قائدانہ صلاحیت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس قدم کو واشنگٹن کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سمت دینے اور مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، "میرے دوست وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک شاندار فون کال ہوئی۔ میں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ نریندر، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے آپ کی حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔"

اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے بھی ٹویٹر پر یہ معلومات شیئر کی تھی۔ صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور سالگرہ کی مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی طرح، میں بھی ہند-امریکہ جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔ ہم یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔