پاکستان

تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے

بشکریہ العربیہ اردو
بشکریہ العربیہ اردو 

اسلام آباد: دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور جمعرات کو جب حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے انہیں شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا گیا مگر حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد دھرنے کے دوران انہیں بخار ہو گیا جو دن بدن بڑھتا گیا تو وہ گھر آ گئے اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ ٹی ایل پی کے دوسرے گروپ کے سربراہ آصف جلالی نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی چوک یتیم خانہ لاہور میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

Published: undefined

تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا جس کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے کی تھی۔ تاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 12 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Published: undefined

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔

Published: undefined

خادم حسین عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔ عرصہ قبل وہ سڑک حادثہ کا شکار ہوئے تھے اور معذور ہونے کی وجہ سے چل نہیں سکتے تھے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قرار دیا ہے۔

بشکریہ العربیہ اردو

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined