پاکستان

پاکستان میں پابندی کے بعد سوشل میڈیاپوری طرح بحال

فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک کی سروسز معطل کی گئی تھیں۔ان سائٹس کو معطل کرنےکے پیچھے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کےخلاف دی گئی کال تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں کل جمعہ کےروز جو پانچ گھنٹے کےلئےسوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی وہ پوری طرح بحال ہوچکی ہے۔ کل وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگا گئی تھی ۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کو دن گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے )کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی لیکن سہ پہر تین بجےہی یہ خدمات بحال ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

Published: undefined

فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک کی سروسز معطل کی گئی تھیں۔ان سائٹس کو معطل کرنےکے پیچھے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کےخلاف دی گئی کال تھی۔ حکومت کو اندیشہ تھا جمعہ کی نماز کے بعد یہ کلعدم تنطیم پورے ملک میں احتجاج کرےگی جس سے ملک میں بدامنی ہو سکتی ہےاس لئےحکومت نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو بند کردیا تھا ۔

Published: undefined

واضح رہےپاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان لوگوں کا احتجاج کرنےکا منصوبہ پوری طرح ناکام ہوگیا ہےاور وہ سوسشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پابندی لگانے کےلئےعوام سے معزرت خوا ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اس تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔

Published: undefined

پاکستان میں کافی عرصہ سے تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہر ہ جاری ہیں۔تنظیم کےلوگ اپنےقائد کی رہائی کےلئےاحتجاج کررہےہیں جبکہ حکومت کاالزام ہے کہ تنظیم دہشت گرد تنظیم ہے۔تنظیم کامنصوبہ تھاکہ کل جمعہ کی نماز کے بعد پورے ملک میں احتجاج کیا جائے لیکن حکومت کی سختی کی وجہ سےاورعوام میں کورونا کی دہشت کی وجہ سے لوگ احتجاج کےلئےنہیں آئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined