پاکستان

باجوہ کی تنقید کرنی پڑی مہنگی، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان گرفتار

عمران خان کو 8 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی پارٹی اور سوشل میڈیا ٹیم مسلسل باجوہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

عمران خان اور قمر جاوید باجوہ، فائل تصویر آئی اے این ایس
عمران خان اور قمر جاوید باجوہ، فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں اقتدار کھونے کے بعد عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ان کو بدنام کرنے کی مہم چلائی ہوئی تھی۔

Published: undefined

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منگل کے روز صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں سے فوجی سربراہ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانے پر گرفتاریاں کیں۔ عمران خان کو 8 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تب سے ان کی پارٹی اور سوشل میڈیا ٹیم ٹوئٹر پر پاکستانی فوج کے خلاف مہم چلا رہی تھی۔

Published: undefined

ایف آئی اے کے مطابق فوجی سربراہ اور سپریم کورٹ کے جج حضرات کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی مہم میں ملوث 50 مشتبہ افراد کی فہرست انٹیلی جنس ایجنسیوں کو موصول ہوئی ہے۔ جن میں سے اب تک 8 ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عمران خان کے قریبی ساتھی اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کئے جانے کو چیلنج کرنے والی پٹیشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined