پاکستان

مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھایا جائے گا، پاکستان کا اعلان

پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے 20 اگست کو اس بات کی تصدیق کی کہ اب وہ جموں و کشمیر کا معاملہ آئی سی جے یعنی عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (يو این ایس سی) میں منہ کی کھانے کے باوجود پاکستان نے کشمیر کا راگ الاپنا بند نہیں کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر مسئلے کو اب عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں لے جائے گا۔

Published: 21 Aug 2019, 2:10 PM IST

ہندوستان کے 5 اگست کو جموں و کشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ منسوخ کرنے اور اس کا دو حصوں میں تقسیم کر کے لداخ اور جموں و کشمیر کے طور پر دو مرکز کے زیر انتظام ریاستیں بنانے سے پاکستان پوری طرح بوکھلایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے منگل کو کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پاکستان دنیا کے ہر ایک پلیٹ فارم پر اٹھائے گا۔

Published: 21 Aug 2019, 2:10 PM IST

آئی سی جے میں کشمیر مسئلے کو لے جانے کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں کہا کہ یہ فیصلہ تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کے بعد لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا وزارت قانون اس پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی تفصیلات کو عام کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہندوستان کے خلاف مضبوط قانونی معاملہ ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 2:10 PM IST

ادھر ڈاکٹر اعوان نے کہا وزیر اعظم کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی اور اس میں آئی سی جے میں کشمیر مسئلے کو لے جانے کے لئے عمران خان نے منظوری دی ہے۔ مشیر اعوان نے آئی سی جے میں اس معاملے کو اٹھائے جانے والے کچھ مسائل کے متعلق اشارے بھی دیئے۔ ڈاکٹر اعوان نے بتایا کہ آئی سی جے میں پاکستان کی فوقیت ’ہندوستانی زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق اور قتل عام‘ رہے گی۔ پاکستان آئی سی جے میں اپنا موقف مؤثر طریقے سے رکھنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ وکلاء کی خدمات لے گا۔

Published: 21 Aug 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2019, 2:10 PM IST