اسلام آباد: جنوبی پاکستان کے شہر کراچی میں منی ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ قومی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ جیو ٹی وی براڈ کاسٹر کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ایک دستی بم کے پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔
Published: undefined
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ "دستی بم گاڑی کے اندر پھینکنے سے پہلے پھٹ گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جو شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ سات دیگر زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے ٹوئٹ کیا کہ "ڈاکٹر زخمیوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور جو بھی علاج یا سرجری مناسب سمجھیں گے کیا جائے گا۔‘‘ پولیس کا خیال ہے کہ یہ واقعہ خاندانی تنازعہ یا دہشت گردانہ کارروائی کا ہو سکتا ہے۔ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined