پاکستان

پاکستان: بلوچستان میں پھر زوردار دھماکہ، زد میں آئے ٹرک پر سوار 11 مزدور جاں بحق، 7 دیگر زخمی

ہرنئی کے ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق دھماکہ شاہراگ علاقہ میں ایک چھوٹے ٹرک پر ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے 11 لاشوں اور 7 زخمیوں کو اسپتال بھیجا ہے۔ متاثرین کوئلہ کانوں میں کام کرتے تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان کے بلوچستان علاقہ میں لگاتار دھماکے ہوتے رہتے ہیں، اور آج ایک بار پھر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں ایک ٹرک آ گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 7 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی کوئلہ کان کے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا، تبھی سڑک کنارے رکھے بم میں دھماکہ ہوا اور علاقے میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔

Published: undefined

ہرنئی کے ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق دھماکہ علاقہ کے ہرنئی ضلع واقع شاہراگ میں ہوا جس کی زد میں ایک چھوٹا ٹرک آ گیا۔ کاکڑ نے کہا کہ ہم نے 11 لاشوں اور 7 زخمیوں کو اسپتال بھیجا ہے۔ متاثرین کوئلہ کانوں میں کام کرتے تھے۔ پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی جانچ کے مطابق یہ دھماکہ ایک آئی ای ڈی کے سبب ہوا، جسے سڑک کنارے لگایا ہوا تھا۔ لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے افسر جائے حادثہ پر پہنچے اور قصورواروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم چلائی گئی۔

Published: undefined

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رِند نے اس حادثہ پر اپنے غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جانچ شروع کر دی گئی ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ کو سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جب ٹرک وہاں سے گزرا تو اس میں دھماکہ ہو گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن ماضی میں اسی طرح کے حملوں کے لیے ممنوعہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ممنوعہ باغی گروپوں نے حال کے مہینوں میں اپنے حملے تیز کیے ہیں اور بلوچستان میں کام کر رہے سیکورٹی فورسز، سیکورٹی اداروں اور چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined