پاکستان

پاکستان: کراچی کی چار منزلہ عمارت میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے نا صرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔

Published: undefined

دھماکے میں ہوئے 18 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 5 افراد نے دم توڑ دیا ہے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو رضاکار مزید لوگوں کی موجودگی کے پیش نظر ملبے کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ تھے۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی صحیح بات بتائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined