پاکستان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے لی راحت کی سانس، تین دنوں کی ملی مہلت

پاکستان میں سیاسی بحران کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اہم اجلاس اتوار تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں سیاسی بحران کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اہم اجلاس اتوار تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری جیو نیوز کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ پاکستان قومی اسمبلی سکریٹریٹ نے اجلاس کے ایجنڈے پر پریمیر کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر بحث کے ساتھ بدھ کی شب حکم جاری کیا تھا کہ یہ جمعرات کی صبح ہوگا۔

Published: undefined

اجلاس نیشنل اسمبلی کے نائب سربراہ قاسم سوری کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن بنچ کے 172 سے زائد اراکین موجود تھے۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا، سوال و جواب سیشن کے دوران سبھی اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ جیو نیوز نے بتایا کہ اس پر اس کے شروع ہونے کے تقریباً 10 منٹ بعد سوری نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے غیر سنجیدہ رویہ کے سبب اجلاس اتوار تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھیوں یعنی ایم کیو ایم-پی، بی اے پی، جے ڈبلیو پی، بلوچستان سے آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی کے اپوزیشن کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان ایوانِ زیریں میں اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایک بے حد غیر مستحکم سیاسی حالات کا سامنا کر رہا ہے اور اس درمیان وزیر اعظم عمران نے جلد انتخاب کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے لیے محفوظ انداز میں باہر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ایم ایل-این لیڈر شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کے ایک اہم شخص کے ذریعہ یہ پیشکش کی ہے۔

Published: undefined

شریف نے کہا کہ وزیر اعظم اب وہی تجویز پیش کر رہے ہیں جس کا مطالبہ اپوزیشن نے پہلے کیا تھا، لیکن اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس معاملے میں فیصلہ پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے ذریعہ کیا جائے گا۔‘‘ عمران خان نے مبینہ طور پر پیش کش کی ہے کہ اگر اپوزیشن نے اس تحریک عدم اعتماد کو واپس لے لیا تو وہ نیشنل اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے اور جلد انتخاب کرائیں گے، لیکن اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی ووٹنگ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو وہ آخر تک ان سے لڑیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا