پاکستان

پاکستان:تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کی صورت میں اپوزیشن نے دھرنے پر بیٹھنے کی دھمکی دی

بلاول نے کہا کہ اگر پیر کو تجویز پیش نہیں کی جاتی ہے تو حزب اختلاف پارلیمنٹ کے باہر سے نہیں ہٹے گا اور دیکھیں گے کہ اسلامک تعاون تنظیم کانفرنس کیسے ہو گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں مشترکہ اپوزیشن نے برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیر کو عدم اعتماد کی تحریک نہ لانےپر نیشنل اسمبلی (این اے) کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا میں یہ خبر رپورٹ کی گئی ہے ۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف اور بی این پی - ایم سربراہ اختر مینگل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگراین اے صدر اسد قیصر ’غیر جمہوری‘ روایات کو اپناتے ہیں،تو اپوزیشن مخالفت کا اظہار کرے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا،’’ایسا ہوتا ہے ،تو میں سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو نیشنل اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کےلئے مناؤں گا۔اگر پیر کو تجویز پیش نہیں کی جاتی ہے تو ہم پارلیمنٹ کے باہر سے نہیں ہٹیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ آپ اسلامک تعاون تنظیم کانفرنس کیسے رکھیں گے۔‘‘

Published: undefined

پی پی پی صدر نے حکومت پر عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں ووٹنگ کرنے کے خلاف ارکان پارلیمنٹ کو دھمکانے کا الزام بھی لگایا ۔جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسمبلی کے اسپیکر سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شہباز نے کہا کہ انہیں ہوش میں آنا چاہئے اور وزیراعظم عمران خان کی پارٹی نہیں بننا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا،’’جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں،نہ ہی تاریخ اور نہ ہی پاکستان کے عوام آپ کو معاف کرے گی۔اگر اسپیکر ایوان کو منظم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔تو ہم مخالفت کرنے کے لئےمجبور ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے جمعہ کو سندھ ہاؤس میں گھسنے والے پی ٹی آئی اراکین پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا،’’یہ بے حد بدقسمتی والا واقعہ تھا،کیونکہ فسادیوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا،’’ایوان پر حملہ نہ صرف سندھ کی سالمیت کے بارے میں تھا بلکہ یہ پاکستان پر حملہ تھا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن پارٹیوں نے آٹھ مارچ کو نیشنل اسمبلی یعنی پارلیمنٹ سکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کی تھی۔اپوزیشن پارٹیوں نے مسٹر عمران پر’معیشت کی بدانتظامی اور خراب حکومت‘کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined