پاکستان

کیڑوں نے پاکستان کی ناک میں کیا دَم، پی ایم عمران نے اٹھایا بڑا قدم

ٹڈیوں کی فوج نے پاکستان کی چار ریاستوں میں کہرام برپا کر رکھا ہے۔ حالات اس قدر پریشان کن ہیں کہ پاکستانی حکومت کو اینٹی ٹڈی اسپرے استعمال کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مختلف طرح کے مسائل سے نبرد آزما پاکستان کے سامنے ایک نئی پریشانی آ گئی ہے جو پی ایم عمران خان کے لیے دردِ سر بن گیا ہے۔ پریشانی کا سبب کوئی ملک یا معاشی حالت نہیں بلکہ ایک کیڑا ہے جس نے حکومت پاکستان کو کچھ بڑے اقدام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ دراصل پاکستان کی چار ریاستوں میں ’ٹڈی‘ نے کہرام مچا رکھا ہے اور عام لوگوں سے لے کر عمران خان تک ٹڈیوں کی فوج سے پریشان ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پاکستانی حکومت نے ٹڈی کی بڑھتی تعداد کو کنٹرول میں کرنے کے لیے ہوائی جہاز سے اینٹی ٹڈی اسپرے کیا اور پھر حکومت نے میر پور ضلع کے ائیر پورٹ پر کئی جہاز بھی اس مقصد سے تعینات کیے ہیں۔ ان سب کے باوجود ٹڈی فوج کا کہرام برقرار ہے۔ مسئلہ اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے مناباؤ میں گزشتہ بدھ کی صبح ہند-پاک ٹڈی کنٹرول تنظیم کے افسران کے درمیان تقریباً 4 گھنٹے کی میٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

وزیر اعظم عمران خان بھی اس معاملے کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ انھوں نے تین دن قبل ہی سنٹرل فوڈ سیکورٹی ریسرچ کے وزیر کو میر پور بھیجا اور مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی سمت میں قدم بڑھانے کی ہدایت دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹڈیوں کی وجہ سے پاکستان میں فصلیں برباد ہو رہی ہیں اور کسانوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

قابل غور بات یہ ہے کہ مانسون آنے والا ہے اور بارش و تیز آندھی کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ہندوستان بھی فکر مند ہے کیونکہ ہوا کی سمت اگر ہندوستان کی جانب ہوگی تو ٹڈیوں کی فوج راجستھان کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہندوستان نے ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی تیار کر رکھی ہے۔ کچھ دن قبل راجستھان کے جیسلمیر میں بڑی تعداد میں ٹڈی دیکھے بھی گئے تھے، لیکن فی الحال ہندوستان کو اتنی پریشانی لاحق نہیں ہے جس سے پاکستان نبرد آزما ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined