پاکستان

پاکستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 5 افراد ہلاک

ضلع سبی کے ڈپٹی کمشنر یاسر خان بجائی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بابر کچ کے علاقے سے مزدوروں سے بھری گاڑی واپس آرہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹی، جس سے لوگوں کی موتیں ہوئیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔ ضلع سبی کے ڈپٹی کمشنر یاسر خان بجائی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بابر کچ کے علاقے سے مزدوروں سے بھری گاڑی واپس آرہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹی، جس سے لوگوں کی موتیں ہوئیں۔

Published: undefined

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined