پاکستان

’غریب پاکستان‘ میں مہنگائی کی زبردست مار، ٹماٹر فروخت ہو رہا 300 روپے کلو!

ٹماٹر کی قیمت اچانک بہت زیادہ بڑھ جانے پر پاکستانی عوام حیران تو ہے ہی، حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار بھی کر رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے مہنگے ٹماٹر انھوں نے کبھی نہیں خریدے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پڑوسی ملک پاکستان کی حالت اس وقت انتہائی خستہ ہے۔ مالی بحران کے شکار پاکستان میں اس وقت مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور حد تو یہ ہے کہ ٹماٹر 300 روپے کلو سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ روز مرہ کے استعمال کی چیزیں لگاتار مہنگی ہو رہی ہیں جس سے عوام میں پریشان ہے۔ پاکستان میں صرف ایک دن کے اندر ٹماٹر کی قیمت میں 160 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اچانک اس اضافہ سے عوام حیران ہے۔ کئی شہروں میں تو ٹماٹر کی قیمت 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس بڑھی ہوئی قیمت کی وجہ سے لوگ ٹماٹر خریدنے سے ہی پرہیز کرنے لگے ہیں۔

Published: undefined

ٹماٹر کی قیمت اچانک بہت زیادہ بڑھ جانے پر پاکستانی عوام حیران تو ہے ہی، حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار بھی کر رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے مہنگے ٹماٹر انھوں نے کبھی نہیں خریدے تھے۔ سوشل میڈیا پر لوگ بڑھتی قیمتوں کے لیے عمران حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

Published: undefined

ایسا نہیں ہے کہ سبزیوں میں صرف ٹماٹر کی قیمتیں ہی بڑھی ہیں، باقی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ پیاز کی قیمت بھی ایک دن کے اندر 20 روپے بڑھ گئی اور یہ کئی علاقوں میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ حالانکہ شملہ مرچ کی قیمتیں کچھ کم ہوئی ہیں، پھر بھی یہ 240 روپے فی کلو بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ اس کی قیمت 320 روپے فی کلو تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں فصل خراب ہونے کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ اس سال پاکستان میں اپریل سے اب تک آٹے کی قیمتوں میں تقریباً 12 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپریل سے اب تک کل 14 روپے فی کلو گرام کا اضافہ آٹے کی قیمت میں ہوا ہے۔ اپریل میں جہاں آٹے کی قیمت 33.50 روپے فی کلو تھی وہیں اب یہ 47.50 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح میدے کی قیمت پہلے 36.50 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 50.50 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined