پاکستان

پاکستان میں موسلادھار بارش سے تباہی کا نظارہ، مزید 60 لوگوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 124 پہنچی

لاہور میں شدید بارش کے سبب 3 چھتیں منہدم ہو گئیں اور 16 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسی طرح فیصل آباد میں چھت گرنے کے 23 الگ الگ واقعات میں کم از کم 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

پاکستان میں بھاری بارش / تصویر آئی اے این ایس
پاکستان میں بھاری بارش / تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں موسلادھار مانسونی بارش نے ہر طرف تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش سے ملک بھر میں اب تک تقریباً 124 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ صرف بدھ کے روز بارش سے جڑے حادثات میں کم از کم 60 لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ یہ جانکاری پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم او) نے دی ہے۔ پاکستان کے قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بدھ تک گزشتہ تین ہفتوں میں موسلادھار بارش اور اس سے جڑے واقعات میں کم از کم 124 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 264 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں بدھ کو بارش سے متعلق واقعات میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے 44 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، جبکہ بلوچستان میں اسی طرح کی بارش سے ہوئے حادثات میں 16 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق افسران نے متنبہ کیا ہے کہ مانسونی بارش جمعرات دیر شب تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس لیے ہر طرح کا ضروری احتیاط کریں۔ پاکستان کے ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب علاقہ میں سب سے زیادہ اموات لاہور، اوکارا، فیصل آباد اور آس پاس کے اضلاع میں ہوئیں، جہاں اموات کے لیے عمارتوں کے منہدم ہونے اور بجلی کا کرنٹ لگنے کو اہم وجہ بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق لاہور میں شدید بارش کے سبب 3 چھتیں منہدم ہو گئیں جن میں 16 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں چھت گرنے کے 23 الگ الگ واقعات میں کم از کم 7 لوگوں کی موت ہو گئی اور 36 زخمی ہو گئے۔ ایک 45 سالہ خاتون اور اس کا 14 سالہ بیٹا ملبہ میں دب گئے۔ اس کے علاوہ اوکارا میں کم از کم 7 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ اموات کی وجہ عمارت منہدم ہونا، کرنٹ لگنا اور ڈوبنے جیسے واقعات تھے۔

Published: undefined

پنجاب علاقائی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کئی اضلاع میں موسلادھار بارش درج کی گئی، جن میں شیخ پورہ میں 217 ایم ایم، اوکارا میں 170 ایم ایم، چچاوتنی میں 130 ایم ایم، حافظ آباد میں 90 ایم ایم اور کسور میں 85 ایم ایم بارش شامل ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 60 ایم ایم، منڈی بہاؤالدین میں 32 ایم ایم اور جہلم میں 29 ایم ایم سمیت دیگر شہروں میں بھی خوب بارش ہونے کی خبر ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سَب ڈویزن میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، یعنی حالات مزید ابتر ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined