پاکستان

پاکستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوئی، اقوام متحدہ کی طرف سے امداد کی پیش کش

متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور جاپان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے پاکستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے مالی مدد دینے کی پیش کش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور جاپان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے پاکستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے مالی مدد دینے کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان کی قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔انھوں نے کہاکہ آفات سے نمٹنے کے لیے ملک کے پاس سبھی ضروری وسائل موجود ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو 5اعشاریہ 8کی شدت کے زلزلہ کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 450 مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ جمعرات کو دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 75 افراد زخمی ہوگئے۔زلزلہ کی وجہ سے 10 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں یواے ای کے سفیر حماد الزابی نے بدھ دیر رات اپنے ملک کی طرف سے امداد کی پیش کش کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا،’’ مجھے ابو ظہبی سے براہ راست ہدایت ملی ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کو ہرطرح کی امداد فراہم کریں ۔‘‘

Published: undefined

این ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا )ممتاز نے کہا،’’ پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ نے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی بازآبادکاری کےلیے مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے ۔‘‘ انھوں نے کہاکہ جاپان نے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مددکےلیے ہم سے رابطہ کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت کسی طرح کی غیر ملکی امداد کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس سبھی ضروری وسائل موجود ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں اس سے قبل اکتوبر 2015 میں 7 اعشاریہ 5کی شدت کے زلزلہ میں تقریبا 400افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اکتوبر 2005میں 7اعشاریہ 6کی شدت کے زلزلہ میں مختلف علاقوں خاص طور سے کشمیر میں 73ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریبا 35لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined