پاکستان

دھماکہ سے پھر دہلا پاکستان، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

تصویر ٹوئٹر@ThePrintIndia
تصویر ٹوئٹر@ThePrintIndia  

اسلام آباد: پاکستان کے چمن شہر میں پیر کے روز ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولس نے اس بم دھماکہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 6:24 PM IST

دھماکہ سے متعلق روزنامہ 'ایکسپریس ٹریبیون' میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق چمن شہر کے مال روڈ علاقے میں ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مادہ نصب تھا جس کے دھماکے سے قریب میں موجود میکینک کی ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھ کہ پوری دکان جل کر خاک ہو گئی۔

Published: 10 Aug 2020, 6:24 PM IST

سیکورٹی اہلکار دھماکہ کی خبر سن کر فوراً جائے وقوع پر پہنچے اور پورے علاقے کو حصار میں لے لیا۔ بعد ازاں راحتی کام شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے زخمیوں کو قریب کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 6:24 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 6:24 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2020, 6:24 PM IST