پاکستان

کراچی کے کثیر منزلہ ’گُل پلازہ شاپنگ مال‘ میں شدید آتشزدگی، فائر فائٹر سمیت اب تک 6 افراد جاں بحق، کئی بری طرح جھلسے

آئی جی پی جاوید عالم نے کہا کہ ’’گل پلازہ شاپنگ مال میں یہ شدید آگ ہفتہ کی رات تقریباً 10:45 بجے لگی۔ حالانکہ مال میں یہ ہولناک آگ کیسے لگی، اس بات کا انکشاف تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

پاکستان کے کراچی میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہفتہ (17 جنوری) کی دیر رات شدید آگ لگ گئی۔ اس خوفناک حادثے میں اب تک مجموعی طور پر 6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جس میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے اور کئی لوگ بری طرح جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ کثیر منزلہ شاپنگ مال ’گُل پلازہ‘ کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع ہے، جس میں ہفتہ کی دیر رات اچانک آگ کی لپٹیں بلند ہوتی ہوئی نظر آئیں۔ مال میں لگی آگ اتنی شدید تھی کہ کالے دھویں کے بادل میلوں دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر فائٹر فوراً موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرنے کے لیے کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتوار (18 جنوری) کو بھی فائر ڈپارٹمنٹ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جاوید عالم اودھو نے واقعے کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’گل پلازہ شاپنگ مال میں یہ شدید آگ ہفتہ (17 جنوری 2026) کی رات تقریباً 10:45 بجے لگی۔ اس وقت علاقے کے دیگر دکاندار اپنی دکانیں بند کر چکے تھے یا کر رہے تھے۔ حالانکہ مال میں یہ ہولناک آگ کیسے لگی، اس بات کا انکشاف تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان حسن الحسیب خان نے کہا کہ ’’ریسکیو آپریشن کے تحت شعلوں میں گھری عمارت سے تقریباً 20 افراد کو باہر نکالا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مال کی پیچیدہ تعمیر کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔‘‘ پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق خان نے کہا کہ ’’جیسے ہی عمارت میں آگ کی تپش کم ہوگی اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی، تو مزید ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا، لیکن عمارت کے بیسمنٹ اور میزینائن فلور کے ساتھ سینکڑوں دکانوں اور اسٹورز کی موجودگی کی وجہ سے اس کی ساخت اتنی پیچیدہ ہے کہ ریسکیو آپریشن چلانے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

افسران کا کہنا ہے کہ اتوار کی دوپہر تک شاپنگ مال میں لگی آگ پر 60 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت کو کافی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ دیواروں میں دراڑیں پر گئی ہیں۔ جبکہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آتشزدگی کے اس بڑے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے کراچی کے کمشنر حسن نقوی کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined