پاکستان

پاکستان: کوئٹہ بم دھماکہ میں 15 ہلاک، ایمرجنسی نافذ

پاکستان: کوئٹہ بم دھماکہ میں 15 ہلاک، ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ میں کل رات ہوئے بم دھماکہ کے بعد کا منظر (تصویر یو این آئی)
کوئٹہ میں کل رات ہوئے بم دھماکہ کے بعد کا منظر (تصویر یو این آئی) 

کوئٹہ، 13 اگست (رائٹر) پاکستان کے بلوچستان صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں کل رات ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان صوبے کے وزیر داخلہ سرفراز بگتي نے کہا کہ یہ طاقتور دھماکہ اس وقت ہوا جب نیم فوجی دستوں کی ایک گشتی ٹیم کوئٹہ کے ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار سے گزر رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یقینا یہ دھماکہ گشتی ٹیم کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا، ’’ابھی تک حاصل اطلاعات کی بنیاد پر یہ پتہ چلا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر میں ایمرجنسی لگا دیا گیا ہے اور تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے‘‘۔ پاکستانی فوج کی پریس یونٹ نے بتایا کہ گشتی دستہ کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دھماکے میں سات شہری سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے کہا تھا کہ دہشت گرد پیر کو ملک کے آزادی کی 70 ویں سالگرہ پر رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے اعلی ترجمان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹس میں مسٹر باجوا نے کہا کہ کسی بھی طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے ہمارے عہد کم نہیں ہوں گے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے یہاں وکلاء پر حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس دوران علاقے کی حفاظت کو لے کر کافی سوال اٹھے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined