فائل تصویر آئی اے این ایس
روس یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے الاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کےسربراہی اجلاس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سخت وارننگ دی ہے۔ زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان کوئی بھی امن معاہدہ جس میں یوکرین شامل نہ ہو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر موثر ہو گا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 9 اگست کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کیا۔ زیلنسکی نے کہا، "ایسا حل جس میں یوکرین شامل نہ ہو اور امن کے خلاف ہو، اسے مردہ حل کہا جائے گا جو کبھی کام نہیں کرے گا۔" انہوں نے زور دے کر کہا، "یوکرین کی آئینی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور یوکرین کے شہری اپنی زمین قابضین کو نہیں دیں گے۔"
Published: undefined
صدر زیلنسکی نے کہا، "یوکرین حقیقی فیصلوں کے لیے تیار ہے جو امن لا سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی فیصلہ جو ہمارے خلاف ہو، ہماری غیر موجودگی میں اور امن کے خلاف ہو، ایسے فیصلوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ وہ صرف مردہ فیصلے ہوں گے، بالکل ناقابل عمل اور ہم سب کو حقیقی امن کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا امن جس کا سب کو احترام ہو۔"
Published: undefined
زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ "صدر پوتن کو ہمارے لوگوں پر اعتماد نہیں تھا اور اسی لیے انہوں نے یوکرین پر قبضے کا مایوس کن فیصلہ کیا۔ یوکرین کے شہریوں کو نظر انداز کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔" انہوں نے کہا، "یقیناً، ہم روس کو ان جرائم کا کوئی بدلہ نہیں دیں گے جو اس نے کیے ہیں۔ یوکرین کے لوگ مکمل اور حقیقی امن کے مستحق ہیں۔ لیکن دیگر تمام شراکت داروں کو بھی سمجھنا ہو گا کہ باوقار اور قابل احترام امن کیا ہے"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined