دیگر ممالک

یونس نے ہندوؤں پر حملوں کے دعووں کو پروپیگنڈا قرار دیا، شیخ حسینہ پر سخت الزامات

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ہندوؤں پر حملوں کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر ملک کے حالات بگاڑنے کا الزام عائد کیا

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پر بڑا الزام لگا یا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ نے سب کچھ برباد کر دیا ہے۔ یونس نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ہوں گے۔محمد یونس نے انٹرویو میں یہ بات کہی  کہ انتخابات سے قبل ہمیں معیشت، گورننس، بیوروکریسی اور عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

یونس نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل میں ٹرائل ختم ہونے کے بعد ہندوستان کو شیخ حسینہ کو حوالے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل ختم ہونے اور فیصلہ آنے کے بعد وہ شیخ حسینہ کی ہندوستان سے حوالگی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ہندوستان ان کی حوالگی کا پابند ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کو پروپیگنڈا قرار دیا اور اسی کا رونا رویا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ہندوؤں کے تحفظ کے حوالے سے جس تشویش کا اظہار کر رہی ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف 'پروپیگنڈا' ہے۔

Published: undefined

شیخ حسینہ کی حکومت اس سال 5 اگست کو ختم کر دی گئی تھی۔ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ہندوستان آگئی  تھیں۔ حسینہ کی حکومت کے جانے کے بعد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ہندو مذہبی گرو چنمے کرشنا داس کی گرفتاری کے بعد تعلقات مزید بگڑ گئے۔ چنمے داس کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چٹاگانگ کی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی کیونکہ ان کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ ان کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے وکیل کی جان کو خطرہ ہے۔

Published: undefined

یونس نے انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انتخابی نظام، آئین اور عدلیہ میں اصلاحات کے لیے کئی کمیشن بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات پر عمل درآمد میں وقت لگے گا کیونکہ ہم بنگلہ دیش کو نئے سرے سے تعمیر کر رہے ہیں۔ یونس نے الیکشن لڑنے کی بات کو مسترد کر دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ کے 15 سال کے دور میں بنگلہ دیش میں سب کچھ برباد ہو گیا۔ ان کی حکومت میں انتظامی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ یونس نے الزام لگایا کہ شیخ حسینہ نے جعلی انتخابات کرائے اور خود کو اور ان کی پارٹی کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا۔ اس نے ایک فاشسٹ حکمران کے طور پر حکومت کی۔(انپٹ بشکریہ نیو ز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined