ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای (فائل)
ایران-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے اب دھماکہ خیز شکل اختیار کر لی ہے۔ امریکی فوج کے ذریعہ پہلی مرتبہ براہ راست مداخلت کرتے ہوئے ایران کے تین اہم جوہری ٹھکانوں اصفہان، نتانج اور فورڈو پر حملہ کیا گیا۔ امریکہ کی اس حرکت کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس درمیان ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ، ’’تم نے شروع کیا، ہم ختم کریں گے‘‘۔
Published: undefined
’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی حملے کی بات مانی ہے۔ امریکی حملے کے بعد ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے سیدھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل پر ڈونالڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے، ’’آپ نے شروع کیا ہے، اب ہم اس کا خاتمہ کریں گے۔‘‘
Published: undefined
اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی فوج کی طرف سے جدید ترین میزائل سسٹم اور ڈرونز کے ذریعہ نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کیا گیا۔ حالانکہ ایرانی نیوز چینلوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے اس حملے سے پہلے ہی اپنے یورینیم ذخیرہ کو منتقل کر دیا تھا۔ مارچ 2025 میں ہی ایران نے اپنے حساس جوہری آلات کو محفوظ مقامات پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
Published: undefined
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی امریکہ کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا، ’’امریکہ کو اب پہلے سے زیادہ نقصان اور حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘‘ خامنہ ای کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ ایران اب پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے بلکہ وہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی سخت جواب دے گا اور کسی بھی وقت وہ خود پر ہوئے حملے کا بدلہ لے سکتا ہے۔
Published: undefined
وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے کوئی جوابی کارروائی کی تو امریکہ اس کا جواب اور بھی زیادہ طاقت سے دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو گزری رات ہوا، وہ تو صرف شروعات تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ نے گزری رات ایران کے تین بڑے جوہری ٹھکانوں فورڈو، نتانج اور اصفہان پر حملہ کیا۔ ٹرمپ نے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سبھی بم بردار طیارے کامیابی کے ساتھ حملے کے بعد ایران کی فضائی سرحد سے باہر نکل آئے اور سبھی محفوظ ہیں۔ انہوں نے اپنے فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی اور فوج ایسا نہیں کر سکتی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’اب شانتی کا وقت ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined