دیگر ممالک

نیتن یاہو نے ٹرمپ کی تعریف کی، کہا، ’طاقت کے زور پر ہی امن قائم ہوتا ہے‘

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد سبھی رکن ممالک سے کشیدگی کم کرنے، اقوام متحدہ کے چارٹر کو بنائے رکھنے اور لڑائی کے بجائے ڈپلومیسی کو چننے کی گزارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)

 

امریکہ کی طرف سے ایران کے تین اہم جوہری ٹھکانوں پر شدید فضائی حملوں کے بعد خطے میں زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس درمیان ایران کے سخت جوابی حملوں سے حیران و پریشان اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے امریکہ کے ساتھ آنے سے راحت کی سانس لی ہے۔ یاہو نے کہا کہ طاقت کے ذریعہ ہی امن قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے طاقت آتی ہے، پھر امن قائم ہوتا ہے۔ یاہو نے ایران پر امریکی حملوں کے تعلق سے ڈونالڈ ٹرمپ کی خوب تعریف کی۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’صدر ٹرمپ اور میں اکثر کہتے ہیں کہ طاقت کے زور پر ہی امن.... پہلے طاقت آتی ہے، پھر امن قائم ہوتا ہے۔ اور آج رات ڈونالڈ ٹرمپ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بہت طاقت کے ساتھ کام کیا۔‘‘ یاہو نے ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری ٹھکانوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں امریکہ نے واقعی بے جوڑ کام کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کی صبح اطلاع دی تھی کہ امریکہ نے ایران کے تین جوہری ٹھکانوں پر حملے پورے کر لیے ہیں۔ ان میں فورڈو، نتانج اور اصفہان کے ٹھکانے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سبھی طیارے اب ایران کے فضائی علاقے سے باہر ہیں۔ خاص مقام فورڈو پر بموں کا پورا پیلوڈ گرایا گیا۔

Published: undefined

ادھر ایران پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ وہ ایران پر امریکہ کے ذریعہ کیے گئے طاقت کے استعمال سے کافی فکرمند ہیں۔ انہوں نے سبھی رکن ممالک سے کشیدگی کم کرنے، اقوام متحدہ کے چارٹر کو بنائے رکھنے اور لڑائی کے بجائے ڈپلومیسی کو چننے کی گزارش کی۔ وہیں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، ’’ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو مستقبل میں حملے کہیں زیادہ بڑے ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined