فائل تصویر آئی اے این ایس
بڑے پیمانے پر پچاس فیصد ٹیرف کی شرح نافذ کرنے کے بعد، امریکہ نے اب ہندوستانیوں کے لئے ڈھائی سو امریکی ڈالر کی نئی ویزا فیس عائد کردی ہے۔ ٹرمپ کا استدلال ہے کہ امریکہ ہندوستان تجارت یک طرفہ ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ ’ہم ہندوستان کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتے ہیں، لیکن وہ ہمارے ساتھ بہت کچھ کرتے ہیں۔ تاہم، وہ شاید یہ نہیں سمجھتے کہ تجارت صرف سامان تک محدود نہیں ہےاس میں خدمات یعنی سروسز بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
امریکی کمپنیاں اور ادارے ہندوستانی صارفین سے ہر سال تقریباً 85 بلین ڈالر کماتے ہیں۔ یہ عام برآمدات سے مختلف ہے۔ ایپل، ایمیزون، گوگل، میٹا، ڈیل، والمارٹ، سٹی بینک، جے پی مورگن، میک کینزی، فائزر، جانسن اینڈ جانسن جیسی کمپنیاں ہندوستان سے بہت زیادہ منافع کما رہی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ آنے والے سیاحوں کی تعداد پہلے ہی کم ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد جون میں 52.79 لاکھ تھی، جب کہ پچھلے سال جون میں یہ 56.29 لاکھ تھی اور 2019 میں (کووڈ سے پہلے) یہ 63.26 لاکھ تھی۔ کووڈ سال 2020 کو چھوڑ کر، پہلی بار ہندوستانی سیاحوں کے امریکہ آنے میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
امریکہ آنے والے کل سیاحوں میں ہندوستانیوں کا بہت اہم کردار ہے۔ جون میں میکسیکو، کینیڈا اور انگلینڈ کے بعد امریکہ آنے والے سیاحوں میں ہندوستانی چوتھے نمبر پر تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی ویزا فیس کا اطلاق میکسیکو کے سیاحوں پر بھی ہوگا۔ جون میں ہندوستان اور میکسیکو کے سیاح آنے والے کل سیاحوں میں 30 فیصد تھے۔ اس کے برعکس جون میں پاکستان سے سیاحوں کی آمد میں 40.5 فیصد اور بنگلہ دیش سے آنے والوں میں 46.8 فیصد اضافہ ہوا۔ (انپٹ بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز