دیگر ممالک

ویکسین کانفرنس: ٹرمپ کی تقریب سے ’فائزر‘ اور ’ماڈرنا‘ نے کیا کنارہ

ایس ٹی اے ٹی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا اور ماڈیرنا کے سی ای او اسٹیفن بنسیل کو کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس دعوت کو مسترد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی کمپنیاں فائزر اور ماڈیرنا منگل کے روز ہونے والی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ویکسین کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔ امریکی سینئر انتظامی افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ ایس ٹی اے ٹی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا اور ماڈیرنا کے سی ای او اسٹیفن بنسیل کو کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس دعوت کو مسترد کردیا۔ تاہم، سینئر عہدیدار نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے ریگولیٹری آفیسر پیٹر مارکس کی موجودگی کی وجہ سے وائٹ ہاؤس میں پھیر بدل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک سینئر عہدیدار نے پیر کے روز کہا تھا کہ "ویکسین کانفرنس میں فائزر اور ماڈیرنا کمپنیوں کی شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔ ہم اس سلسلے میں ان کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ آخر میں یہ طے پایا تھا کہ ایف ڈی اے کے پیٹر مارکس کانفرنس میں شریک ہوں گے"۔

Published: undefined

انتظامیہ کے ایک دیگر اہلکار کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پیٹر مارکس کی شرکت اور فائزر اور ماڈیرنا کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی درخواستوں پر حتمی فیصلہ سینٹر برائے بایولوجکس ایویلیویشن اینڈ ریسرچ کے کے ڈائریکٹر کے ذریعہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کی دو سرکردہ دوا ساز کمپنیوں فائزر اور ماڈیرنا کو جلد ہی اپنی کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے وفاقی منظوری ملنے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined