دیگر ممالک

امریکہ نے اس کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا: حوثی گروپ

امریکی افواج نے حوثی باغیوں کی تین کشتیوں پر حملہ کیا اور جنگجوؤں نے’فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت میں‘ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہازوں پر حملہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

یمن کے حوثی گروپ نے پیر کو کہا کہ امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں اس کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگجو بین الاقوامی آبی گزر گاہ میں ایک تجارتی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Published: undefined

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے گروپ کے نیوز چینل المسیرہ کو بتایا کہ امریکی افواج نے حوثی باغیوں کی تین کشتیوں پر حملہ کیا جب ان کے جنگجوؤں نے’فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت میں‘ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہازوں پر حملہ کیا۔ وہ اپنا انسانی اور اخلاقی فرض ادا کر رہے تھے، تاکہ انہیں بحیرہ احمر سے گزرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس جرم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Published: undefined

حوثی اہلکار نے کہا کہ باغی گروپ نے کارگو جہاز کو "مناسب بحری میزائلوں کے ساتھ" نشانہ بنایا، لیکن اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی کہ آیا میزائل ہدف کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک تجارتی کشتی پر حوثیوں کے حملے کی اطلاع پر جوابی کارروائی کی، جس میں تین حوثی کشتیاں ڈوب گئیں اور ان کے تمام عملے کو ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

یو ایس سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لکھا، "سنگاپور کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز مارسک ہانگزو نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ایمر جنسی کال جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ اس پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں امریکی اہلکاروں یا آلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined