دیگر ممالک

امریکہ نے افغان فوریکس ریزرو پر لگی پابندی ہٹانے سے کیا انکار، القاعدہ چیف کی ہلاکت کے بعد بات چیت بھی بند

امریکہ کے خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ مستقبل قریب میں افغان مرکزی بینک کا کیپٹلائزیشن مشکل ہے۔

افغانستان بینک، تصویر آئی اے این ایس
افغانستان بینک، تصویر آئی اے این ایس 

امریکی حکومت نے طالبان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے افغان فوریکس ریزرو کے تقریباً 7 ارب ڈالر کے غیر ملکی ذخیرہ پر لگی پابندی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں کابل میں القاعدہ چیف کے قتل کے بعد امریکہ نے طالبان کے ساتھ فوریکس ریزرو پر چل رہی بات چیت بھی روک دی ہے۔

Published: undefined

مشہور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں پیر کے روز شائع خبر کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ مستقبل قریب میں افغان مرکزی بینک کا کیپٹلائزیشن مشکل ہے۔ امریکی سفیر کا ماننا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے پاس ملکیت کا انتظام و انصرام دیکھنے کے لیے مناسب سیکورٹی اور نگرانی نہیں ہے۔

Published: undefined

جولائی میں امریکہ نے دوحہ میں ایک اعلیٰ سطحی طالبان نمائندہ کے ساتھ افغانستان کے فوریکس ریزرو کو آزاد کرنے پر بات چیت کی تھی۔ لیکن گزشتہ دنوں کابل میں القاعدہ چیف کے قتل کے بعد امریکہ نے طالبان کے ساتھ فوریکس ریزرو پر چل رہی بات چیت بھی روک دی ہے۔ پجووک نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کو کم کرنے اور افغانی زر مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے کے لیے فوریکس ریزرو جاری کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے طالبان حکومت ’دی افغانستان بینک‘ (ڈی اے بی) کی ملکیت حاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن بائیڈن انتظامیہ سیکورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ چاہتا ہے کہ پیسہ افغان لوگوں کی مدد کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined