’ڈبلیو پی ایل 2026‘ کا ہوا رنگا رنگ آغاز، ہنی سنگھ اور جیکلین فرنانڈیز نے بکھیرا جلوہ

فلم ’باغی-4‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ’حسینۂ کائنات 2021‘ ہرناز کور سندھو نے خواتین کی خود مختار کے بارے میں تقریر دے کر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ویمنس پریمیر لیگ سیزن-4، یعنی ’ڈبلیو پی ایل 2026‘ کا آج رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز بنام رائل چیلنجرس بنگلورو مقابلہ سے قبل یہ عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ حسینہ کائنات 2021 ہرناز سندھو کور کی تقریر سے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد جیکلین فرنانڈیز نے زبردست ڈانس پرفارمنس دی۔ آخر میں ہنسی سنگھ نے اپنے سپرہٹ گانوں کے ساتھ لوگوں کا دل جیت لیا۔

فلم ’باغی-4‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ’حسینۂ کائنات 2021‘ ہرناز کور سندھو نے خواتین کی خود مختار کے بارے میں تقریر دے کر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ اس کے بعد جیکلین فرنانڈیز نے اپنے رقص سے سبھی کو دیوانہ بنا دیا۔ انھوں نے ’لال پری‘ اور ’جمعے کی رات‘ وغیرہ نغموں پر بہترین ڈانس پرفارمنس دیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہے۔


ہنسی سنگھ نے ’ملینیر‘، ’پایل‘، ’بلیو آئز‘ جیسے نغموں پر اپنا پرفارمنس دے کر ناظرین کا دل جیت لیا۔ جب وہ یہ نغمے گا رہے تھے تو ناظرین بھی ان کے ساتھ جھومتے ہوئے دکھائی دیے۔ عام طور پر افتتاحی تقریب کے بعد کپتانوں کے درمیان ٹاس ہوتا ہے، لیکن یہاں کچھ مختلف نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس افتتاحی تقریب سے پہلے ہی ہو گیا تھا، جس میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتان اسمرتی مندھانا کو جیت ملی تھی۔ انھوں نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی ممبئی انڈینز کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہوئی دکھائی دے گی۔