دیگر ممالک

برطانیہ میں ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی تیاری، قوت مدافعت بڑھانے کے لئے اہم فیصلہ

این ایچ ایس کے مطابق پہلی 2 ڈوز سے پیدا ہونے والی مدافعت کو طوالت دینے، اور وائرس کی متغیر اقسام کے خلاف دفاعی قوت کو بڑھانے کے لیے ویکسین کا اضافی ٹیکہ لگایا جائے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کورونا کے بڑھتے معاملوں اور تیسری لہر کی خبروں کے بیچ برطانوی حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانوی شہریوں کو تیسری ڈوز بھی لگوائے گی۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

کورونا کے 2 ٹیکے لگوانے والوں کے لیے برطانیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انھیں تیسری ڈوز کی فراہمی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کروانے والوں میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت مزید بڑھانے کے لیے برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو ویکسین کا تیسرا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ غیر محفوظ لوگوں کو وائرس کے خلاف تحفظ بڑھانے کی غرض سے، موسمِ سرما سے قبل ستمبر سے ویکسینز کا تیسرا ٹیکہ لگانے کی پیش کش کی جائے گی۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

این ایچ ایس کے مطابق پہلی 2 ڈوزز سے پیدا ہونے والی مدافعت کو طوالت دینے، اور وائرس کی متغیر اقسام کے خلاف دفاعی قوت کو بڑھانے کے لیے ویکسین کا اضافی ٹیکہ لگایا جائے گا۔یہ تیسرا ٹیکہ پہلے جن لوگوں کو لگے گا ان میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے مراکز کے رہائشی، 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہر فرد اور فرنٹ لائن طبی کارکنان شامل ہیں۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

اس کے بعد پچاس سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو، اور 16 سے 49 سال کی عمر کے اُن لوگوں کو تیسرے ٹیکے کی پیش کش کی جائے گی، جو متاثر ہونے کے بعد شدید بیماری میں مبتلا ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ مذکورہ تیسری ڈوز کے لیے کون کون سی ویکسین استعمال کی جائے گی۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ تیسری ڈوز کا ٹیکہ لگوانے والوں کو انفلوئنزا کا ٹیکہ بھی لگوانا چاہیے، تشویش پائی جاتی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کا یہ نتیجہ بھی نکل سکتا ہے کہ موسمِ سرما میں فُلو لوٹ آئے اور ایک اضافی مسئلہ بن جائے۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2021, 8:11 AM IST