دیگر ممالک

ٹرمپ کی ڈنر پارٹی میں دو امریکی افسروں میں تکرار، مار پیٹ کی آئی نوبت، ایک نے کہا، ’تیرا منھ توڑ دوں گا، باہر نکل‘

ٹرمپ کے قریبیوں کے ذریعہ اہتمام عشائیہ میں جن دو افسروں کے درمیان مارپیٹ کی نوبت آئی وہ ہیں سکریٹری آف فائنانس اسکاٹ بیسنٹ اور فیڈرل ہاؤسنگ فائنانس ایجنسی کے ڈائرکٹر بل پُلٹے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/elonmusk">@elonmusk</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @elonmusk

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ڈنر پارٹی میں دو اعلیٰ افسروں کے درمیان مار پیٹ کی نوبت آنے کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ڈنر پارٹی کے دوران معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک افسر نے دوسرے کے سامنے کہا کہ ’تیرا منھ توڑ دوں گا...باہر چل‘۔ یہ معاملہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک خصوصی کلب ’ایکسکلیوسیو برانچ‘ کے افتتاح اور ایک پوڈ کاسٹ ہوسٹ چمتھ پالہپتیا کے یوم پیدائش تقریب کے دوران پیش آیا۔ ٹرمپ کے جن دو افسروں کے درمیان مارپیٹ کی نوبت آئی وہ ہیں سکریٹری آف فائنانس یعنی کہ امریکی وزیر مالیات اسکاٹ بیسنٹ اور فیڈرل ہاؤسنگ فائنانس ایجنسی کے ڈائرکٹر بل پُلٹے۔

Published: undefined

سی این این کے مطابق ایگزیکٹیو کلب میں ایک عشائیہ کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے پُلٹے کے منھ پر مکہ مارنے کی دھمکی دی۔ ذرائع کے مطابق بیسنٹ کو خبر ملی تھی کہ بُل پُلٹے ٹرمپ کے سامنے ان کی چغلی کر رہے ہیں۔ اس بات پر بیسنٹ شدید غصہ ہو گئے اور انہوں نے بل پُلٹے کو چہرے پر مکہ مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔

Published: undefined

4 ستمبر 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کے قریبیوں کے ذریعہ اہتمام کیے گئے نجی ڈنر میں کئی بڑی شخصیتیں موجود تھیں جیسے ٹرانسپورٹیشن سکریٹری سین ڈفی، کامرس سکریٹری ہاورڈ لوٹنک، انٹیریر سکریٹری ڈگ برگم اور نیشنل انٹلی جنس ڈائرکٹر تلسی گبارڈ۔

Published: undefined

اس ڈنر میں 30 مہمانوں کے لیے ایک لمبی میز سجائی گئی تھی جس پر اعلیٰ درجے کے کرسٹل اور چینی مٹی کے برتن لگے تھے۔ لیکن کاکٹیل پارٹی کے شور و غل کے درمیان بیسنٹ نے پُلٹے پر گالیوں سے بھرا تبصرہ کر ڈالا۔

Published: undefined

دراصل خبر ہے کہ اسکاٹ بیسنٹ نے کئی لوگوں سے سنا تھا کہ فیڈرل ہاؤسنگ فائنانس ایجنسی کے ڈائرکٹر ٹرمپ کے سامنے ان کی بُرائی کر رہے تھے۔ موقع ملتے ہی بیسنٹ نے پُلٹے کو کہا، ’’تم صدر سے میرے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟ بھاڑ میں جاؤ، میں تمہارے منھ پر مکہ مار دوں گا۔‘‘

امریکی سیاست پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ پالیٹیکو میں اس جھگڑے کی تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔

Published: undefined

چشم دیدوں کے مطابق بیسنٹ کے ردعمل سے پُلٹے حواس باختہ رہ گئے تھے۔ دونوں رہنماؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کلب کے شریک مالک اور فائنانسر عمید ملک کو مداخلت کرنی پڑی لیکن بیسنٹ کو یہ منظور نہیں تھا۔ وہ پلٹے کو ڈنر پارٹی سے باہر نکلوانا چاہتے تھے۔ بیسنٹ نے کلب کے مالک سے کہا، ’’یا تو وہ یہاں رہے گا یا میں، تم مجھے بتاؤ کہ یہاں سے کون نکلے گا۔‘‘ یا پھر اس نے آگے کہا، ’’ہم باہر جا سکتے ہیں۔‘‘

’’کیا کرنے؟‘‘ پُلٹے نے پوچھا، ’’بات کرنے؟‘‘

’’نہیں‘‘، بیسنٹ نے جواب دیا، ’’میں تمہاری پٹائی کر دوں گا۔‘‘

Published: undefined

حالات کو پُر سکون کرنے کے لیے مالک نے ان دونوں کو الگ کر دیا اور بیسنٹ کو شانت کرنے کے لیے اسے کلب کے دوسرے حصے میں لے گئے۔ ڈنر کے دوران بیسنٹ اور پلٹے کو میز کے مخالف سرے پر بٹھایا گیا۔ حالانکہ اس واقعہ پر بیسنٹ، پُلٹے اور ملک اور وائٹ ہاؤس نے کسی بھی طرح کے تبصرہ سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹرمپ نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ بیسنٹ، وزیر کامرس لیوٹنک اور پُلٹے مل کر کام کریں گے لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان افسروں کے درمیان ایک طرح کی زمینی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اس تنازعہ سے واقف کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کا ماننا ہے کہ پُلٹے نے خود کو ان معاملوں میں شامل کر لیا ہے جسے وزیر مالیات اپنا دائرہ اختیار مانتے ہیں۔

Published: undefined

یہ پہلی بار نہیں ہے جب بیسنٹ کا ٹرمپ کے کسی صلاح کار سے جھگڑا ہوا ہو۔ اس سال کی شروعات میں کئی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ بیسنٹ کی ایلون مسک سے تیکھی بحث ہوئی تھی۔ بیسنٹ اتوار کو ٹرمپ کے ساتھ یو ایس اوپن کا فائنل بھی دیکھنے پہنچے تھے، حالانکہ انہیں صدر سے کچھ سیٹوں کے فاصلے پر بٹھایا گیا تھا۔ اب ایلون مسک نے بھی بیسنٹ-پُلٹے جھگڑا معاملے پر ’ایکس‘ پر ایک خبر شیئر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined