امریکی پولیس (فائل)، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن واقع ’جیوش میوزیم‘ کے پاس گولی باری سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس گولی باری میں اسرائیلی سفارت خانہ کے 2 ملازمین کی موت بھی ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گولی باری جس ’جیوش میوزیم‘ کے باہر ہوئی، وہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب امریکی جیوش کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ حملہ آور حراست میں ہے اور وہ ’فری پالیسٹائن‘ (فلسطین کو آزاد کرو) کا نعرہ بلند کرتا سنا گیا ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے واشنگٹن پولیس چیف پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں مہلوکین میوزیم میں ہو رہے پروگرام میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے، تبھی انھیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسمتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہی شخص نے یہ واقعہ انجام دیا جو اب حراست میں ہے۔ فائرنگ سے قبل اس شخص کو میوزیم کے باہر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ میوزیم سے کچھ لوگ جیسے ہی باہر نکلے، اس نے بندوق نکال کر 2 اشخاص پر گولی چلا دی۔ وہ فائرنگ کرنے کے بعد میوزیم کے اندر گیا، جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
اس فائرنگ واقعہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہودی مخالفت میں واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والے قتل واقعات کو اب تھم جانا چاہیے۔ امریکہ میں نفرت اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ متاثرین کے کنبوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ برا لگتا ہے کہ اس طرح کی چیزیں اب بھی ہوتی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے بھی اسرائیلی ملازمین پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے 2 ملازمین کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ یہ بزدلانہ یہودی تشدد ہے۔ ہم اس حملے کے ذمہ دار لوگوں کو کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔
Published: undefined
ہوم لینڈ سیکورٹی محکمہ کی وزیر کرسٹی نویم نے اس واقعہ سے متعلق ابتدائی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ’جیوش میوزیم‘ کے پاس اسرائیلی سفارت خانہ کے 2 ملازمین کی موت ہو گئی ہے۔ ہم سرگرمی کے ساتھ اس واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید جانکاری ملنے پر مطلع کریں گے۔ کرسٹی نویم نے متاثرین کے کنبوں کے حق میں لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے، اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ہم قاتلوں کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں گے۔
Published: undefined
ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کا بھی اس واقعہ کے تعلق سے بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اور میری ٹیم کو واشنگٹن میں ’جیوش میوزیم‘ کے باہر گولی باری کی جانکاری دی گئی ہے۔ ہم ایم پی ڈی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ متاثرین اور ان کے کنبوں کے لیے دعا کریں۔ ہم آپ کو جلد ہی اس بارے میں مزید جانکاری مہیا کریں گے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی بتایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined