دیگر ممالک

اسپین میں خوفناک ٹرین حادثہ، تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 21 افراد ہلاک

جنوبی اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریل خدمات کو روک دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

کل یعنی 18 جنوری کو جنوبی سپین میں ایک المناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسے حالیہ برسوں میں اسپین کے بدترین ریل حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

اسپین کی ریلوے ایجنسی، اے ڈی ائی ایف کے مطابق، حادثہ 5:40 بجے آدموز اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرین ملاگا سے میڈرڈ جا رہی تھی، اچانک پٹری سے اتر گئی اور قریبی پٹری پر جاگری۔ دریں اثنا، یہ میڈرڈ سے ہیلوا آنے والی ٹرین سے زبردست ٹکرا گئی۔

Published: undefined

تصادم سے دونوں ٹرینیں بری طرح تباہ ہو گئیں ۔ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ دیگر ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئیں۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ مسافروں کو بچانے کے لیے بھاری ریسکیو آلات کی ضرورت پڑی۔

Published: undefined

حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان تیز رفتار ریل خدمات کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ اندلس کی ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ حادثے کے فوراً بعد تمام ریل ٹریفک کو روک دیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ کئی ایمبولینسیں، فائر بریگیڈ اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، تاہم زخمیوں کی صحیح تعداد کے حوالے سے سرکاری معلومات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

اسپین کے بادشاہ فیلیپے ششم اور ملکہ لیٹیزیا نے حادثے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہی محل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آدموز کے قریب دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان اس سنگین حادثے کی خبر سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ یہ حادثہ تھائی لینڈ میں حال ہی میں ہونے والے ایک بڑے ٹرین حادثے کے بعد پیش آیا ہے، جس میں ایک کرین گرنے سے ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined