دیگر ممالک

سماجی کارکن کوالا کی رہائی کا معاملہ، ترکی حکومت نے 10 غیر ملکی سفیر طلب کئے

ترکی حکومت نے کہا ہے کہ سفیروں کا یہ قدم قانونی عمل کو سیاسی بنانے کی کوشش کرتا ہے ، ترک عدلیہ پر دباؤ ڈالتا ہے اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

فائل تصویرر آئی اے این ایس
فائل تصویرر آئی اے این ایس 

ترکی کی وزارت خارجہ نے منگل کو جیل میں بند سماجی کارکن اور تاجر عثمان کوالا کی رہائی کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے امریکہ سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو طلب کیا۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ عدلیہ میں چل رہے کیس کے بارے میں مشترکہ بیان ’’سفارتی طریقوں کے برعکس اور ناقابل قبول ہے‘‘۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق ، وزارت کے عہدیداروں نے سفیروں کو بتایا کہ ان کا یہ قدم ’ قانونی عمل کو سیاسی بنانے کی کوشش کرتا ہے ، ترک عدلیہ پر دباؤ ڈالتا ہے اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرتا ہے‘‘۔

Published: undefined

ترک حکام نے سفیروں کو بتایا کہ ان کے پاس ایک ’غیر مہذب اور دوسرے درجے کا نقطہ نظر‘ ہے ، کیونکہ وہ صرف ترکی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور خاص طور پر کوالا کیس کو مسلسل ایجنڈے پر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر ممالک یورپی انسانی حقوق عدالت کے فیصلوں کو نافذ نہیں کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined