علی خامنہ ای اور ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)
اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دے ڈالی ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ اگر اس نے امریکہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت اور طاقت کی اس سطح سے آپ پر ٹوٹ پڑے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے ’ٹروتھ‘ سوشل پر لکھا کہ ایران پر ہوئے حملے سے امریکہ کا کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن اگر ہم پر کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو ایران میں تباہی لا دیں گے۔
Published: undefined
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ہفتہ کی رات تہران میں ایران کے وزارت دفاع کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا اور ایران کے بُو شہر صوبہ میں واقع ساؤتھ پارس گیس فیلڈ سے جڑے ایک قدرتی گیس پروسیسنگ یونٹ پر حملہ کیا۔
Published: undefined
امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر کیے گئے رات بھر کے حملوں میں کسی بھی طرح کے کردار سے انکار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کرا کر خونی لڑائی کا خاتمہ کرا سکتے ہیں۔ حالانکہ اتوار کو ایران نے تہران اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان چل رہے جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کو منسوخ کر دیا۔
Published: undefined
اسکرین شاٹ
ادھر آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی حکومت کے جوہری منصوبوں سے متعلق تہران واقع اہداف پر حملوں کی ایک سیریز مکمل کر لی ہے۔ ’ایکس‘ پر ایک پوصٹ میں کہا گیا کہ ان اہداف میں ایرانی وزارت دفاع کا صدر دفتر اور ایس پی این ڈی جوہری منصوبہ شامل تھے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے اس مقام پر بھی حملہ کیا جہاں ایران نے اپنے نیوکلیئر ارکائیو چھپائے تھے۔
Published: undefined
وہیں آج صبح ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے ساحلی شہر بٹ یام میں کم سے کم 4 لوگوں کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ شہر کے میئر نے یہ اطلاع دی۔ جائے وقع پر راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ وہیں تل ابیب میں بھی 8 منزلہ عمارت پر ایران سے میزائلیں داغی گئیں۔ ان حملوں میں اب تک 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined