دیگر ممالک

ٹرمپ مئی کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں

یہ بات قابل غور ہے کہ ٹرمپ کی کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی فون کال سعودی ولی عہد کو تھی، جسے امریکی حلقوں نے " اہم پارٹنر اور دوست کے لیے ایک طاقتور پیغام" قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیس‘ نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا یہ دورہ امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد 47 ویں صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمانسے ملاقات کریں گے۔ العربیہ اور الحدث کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ولی عہد کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Published: undefined

حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے پہلے غیر ملکی دورے کی تاریخ ان کے پچھلے دورے کی تاریخ سے ملتی ہے۔ اس کے برعکس وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں غیر ملکی سرمایہ کاری، خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔

Published: undefined

ایکسیس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے دورے پر سعودی حکام اور ان کے امریکی ہم منصبوں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ریاض کی میزبانی میں ہونے والی حالیہ بات چیت کے موقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ بات قابل غور ہے کہ ٹرمپ کی کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی فون کال سعودی ولی عہد کو تھی، جسے امریکی حلقوں نے " اہم پارٹنر اور دوست کے لیے ایک طاقتور پیغام" قرار دیا ہے۔

Published: undefined

اس فون کال میں مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے طریقوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

سعودی عرب نے اگلے چار سالوں میں امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔ فون کال کے دوران ولی عہد نے ٹرمپ انتظامیہ کی امریکہ میں متوقع اصلاحات کے ذریعے اقتصادی خوشحالی پیدا کرنے کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ سعودی عرب ایسے مواقع فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined