امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر ملکی اسٹیل درآمدگی پر لگنے والے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیرف اب 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ فیصلے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان اہم معدنیات اور ٹکنالوجی کے ٹریڈ میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے جمعہ (30 مئی) کو پٹسبرگ میں واقع یو ایس اسٹیل کے مون ویلی ورکس-ایرون پلانٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مستقبل شنگھائی کے گھٹیا اسٹیل پر نہیں بلکہ پٹسبرگ کی طاقت اور فخر پر مبنی ہونا چاہیے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ نے اسٹیل پر ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ گھریلو اسٹیل پیداوار کنندگان کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی تعمیراتی صنعت کو مضبوط کرنے کی پہل کرنا چاہتے ہیں۔ چین پر امریکہ تجارتی دباؤ بنا کر اسے اقتصادی چوٹ پہنچانے کی فراق میں ہے۔ ٹیرف میں اضافہ کرکے یو ایس اسٹیل-نیپون معاہدہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ میں رہائش، آٹوموٹیو اور تعمیرات جیسے صنعت اسپات پر انتہائی منحصر ہیں۔ ٹیرف بڑھنے سے ان شعبوں میں لاگت بڑھ سکتی ہے جس سے مصنوعات کی قیمتیں بھی اوپر جا سکتی ہیں۔ اس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ٹیرف بڑھانے کے فیصلے سے چین، کینیڈا، یورپ سے درآمد پر بھروسہ کم ہو جائے گا۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ کیے گئے ایک بڑے معاہدے کے بعد جاپان کی نیپون اسٹیل امریکی کمپنی یو ایس اسٹیل کو اپنے اختیار میں لے گی لیکن کمپنی امریکی کنٹرول میں بنی رہے گی۔ اس نظام میں ایک امریکی قیادت کی ٹیم اور ایک خصوصی ویٹوں طاقت (گولڈن شیئر) کا نظم شامل ہے۔ حالانکہ اس معاہدے کی واضح تفصیل ابھی عوامی نہیں کی گئی ہے پھر بھی اسے امریکی کمپنی کو غیر ملکی قبضے سے بچانے کی حکمت عملی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یونائٹیڈ اسٹیل ورکرس یونین نے ’بلاک بسٹر ڈیل‘ کو لے کر سوال کھڑے کیے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نیپون مکمل ملکیت کے بغیر سرمایہ کاری نہیں کرے گا، جیسا کہ اس نے پہلے کہا تھا۔ اس وجہ سے یونین اس معاہدے کی شفافیت پر سوال کھڑے کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب