دیگر ممالک

ٹرمپ نے الاسکا میں ہوئی میٹنگ کو دیے 10 میں 10 نمبر، کہا- ’ جلد کرائی جائے گی پوتن-زیلنسکی میٹنگ‘

امریکی صدر ٹرمپ نے پوتن سے ملاقات کے بعد ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیا ہے۔ انہوں نے کہا- ’’مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ اگر میں صدر ہوتا تو جنگ کبھی نہیں ہوتی‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ/پوتن ویڈیو گریب</p></div>

ٹرمپ/پوتن ویڈیو گریب

 

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیا ہے۔ اس میں انہوں نے پوتن کے ساتھ ہوئی میٹنگ کو بے حد کامیاب قرار دیا۔ ٹرمپ نے میٹنگ کو 10 میں سے 10 نمبر دیے اور کہا کہ میٹنگ گرمجوشی سے بھری تھی۔ اس دوران کئی معاملات پر اتفاق ہوا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ آج ہماری بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ لیکن دیکھئے کوئی معاہدہ تب تک نہیں ہوتا جب تک پورا معاہدہ نہ ہو۔ ہم نے بہت پیش رفت کی ہے، لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا حقیقت میں معاہدہ ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مرنا بند کریں۔‘

Published: undefined

انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پوتن نے ان سے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یہ جنگ کبھی نہیں ہوتی۔ اس بات پر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔ ٹرپ نے کہا کہ مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ اگر میں صدر ہوتا تو جنگ کبھی نہیں ہوتی۔

Published: undefined

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پوتن کے ساتھ کسی نااتفاقی کو عوامی کریں گے تو ٹرمپ نے کہا، ’’نہیں، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ کوئی نہ کوئی عوامی کر دے گا تو پتہ چل جائے گا۔ لیکن میں اسے ابھی ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم اسے آگے بڑھا سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ ہوسٹ سین ہینٹی سے کہا کہ جلد ہی پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی میٹنگ کرائی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں اسے پورا کرنے کا اچھا موقع ہے۔ یہ دو بہت اہم ملکوں کی ایک گرمجوشی بھری ملاقات تھی۔ جب وہ ایک دوسرے سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں تو یہ دنیا کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم سمجھوتے کے کافی قریب ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یوکرین اسے تسلیم کرتا ہے یا نہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے پوتن کے ساتھ میٹنگ کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی کے لیے سیدھا پیغام دیا، ’’سمجھوتہ کر لو،‘‘۔ وہیں جب ٹرمپ نے پوتن سے کہا کہ ان کے ساتھ آگے بھی میٹنگ ہوگی تو روسی صدر نے کہا کہ وہ ماسکو میں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined